ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پروفیسراقبال احمدکو ”ڈاکٹر ممتاز احمد خان ایوارڈ“

پروفیسراقبال احمدکو ”ڈاکٹر ممتاز احمد خان ایوارڈ“

Tue, 05 Sep 2017 20:13:46  SO Admin   S.O. News Service

حیدرآباد5ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پروفیسرکے آراقبال احمد، ڈائریکٹر، نظامت فاصلاتی تعلیم، مولاناآزادنیشنل اردویونیورسٹی کو باوقار”ڈاکٹر ممتاز احمد خان ایوارڈ“ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔یہ ایوارڈ الامین موومنٹ کی جانب سے ہر سال دیاجاتا ہے۔پروفیسر احمد کو ”سماج اور معاشرے کے لیے اُن کی مثالی اور مفید خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے اس ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے“۔اُنہیں یہ ایوراڈ سوسائٹی کی یومِ تاسیس کے موقع پر 6ستمبر کو الامین کیمپس بنگلور میں دیا جائے گا۔پروفیسر اقبال احمدایک معروف مصنف،کنڑ زبان کے شاعر،محقق اور ماہر تعلیم ہیں۔ انہوں نے انگریزی، اردو اور کنڑزبانوں میں 16 سے زائد کتابیں لکھی ہیں۔کنڑ زبان میں اقبالؔ اور غالبؔ کے تراجم، اُن کی نمایاں خدمات تصورکی جاتی ہیں۔پروفیسر احمد نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں "ہندوستانی فکر اور فلسفہ" پر توسیعی خطبات بھی پیش کیے ہیں۔ وہ کناڈا لٹریڑی کونسل کے سکریٹری کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ بنگلور یونیورسٹی کے سینیٹ اور اکیڈیمک کونسل کے رکن کے علاوہ کناڈا یونیورسٹی سنڈیکیٹ اور فلم سینسر بورڈ کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔اس کے علاوہ وہ اردو یونیورسٹی میں مختلف ممتاز عہدوں پر فائز رہے ہیں۔
 


Share: